Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی دفترخارجہ نے ہیلری کلنٹن کی ہزاروں ای میلز جاری کر دیں

امریکی دفترخارجہ نے ہیلری کلنٹن کی ہزاروں ای میلز جاری کر دیں
September 1, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی دفتر خارجہ نے سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی ہزاروں صفحات پر مبنی ای میلز جاری کر دی ہیں جن میں ایک سوپچاس حساس معلومات پر مبنی قرار دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ہیلری کلنٹن نے سرکاری مراسلے بھیجنے کے لیے پرائیویٹ سرور کا استعمال کیا تھا۔ امریکی تفتیشی ادارہ اس بات کی جانچ پڑتال کر رہا ہے کہ کیا حساس معلومات والے اہم مراسلے غیر مناسب طریقے سے تو نہیں بھیجے گئے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ذاتی سرور سے ای میلز نہیں بھیجنی چاہیے تھیں۔ ہیلری کلنٹن ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہیں اور اس اہم انکشاف کے بعد ہیلری کلنٹن کے لیے دوہزار سولہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی مہم مسئلہ بن گئی ہے۔ ہیلری کلنٹن کے مخالفین نے ان پر غیرمحفوظ سرور کے استعمال کرنے پر امریکی سکیورٹی خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔