امریکی دارالحکومت نے گلابی پھولوں کی چادر اوڑھ لی
واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکی دارالحکومت واشنگٹن نےدلکش گلابی پھولوں کی چادر اوڑھ لی، چیری بلاسم کےدرختوں پر اگنے والےخوبصورت پھولوں نےشہر کا حسن دوبالا کردیا جسےدیکھنے کیلئےسیاحوں کی بڑی تعداد مختلف پارکس کارخ کرنے لگی ہے۔
امریکی نیشنل پارک سروس کا کہنا ہے کہ اس ہفتے کے آغاز پربیس فیصد سے زیادہ درخت مکمل طور پر پھولوں میں ڈھکے تھے اور آئندہ دوتین روز میں شہر کے ستر فیصد درختوں پر پھول ہی پھول ہوں گے۔