امریکی خاتون کارونالڈوپر جنسی زیادتی کا الزام

نیو یارک ( 92 نیوز) اسٹار فٹبالر رونالڈو مشکل میں پھنس گئے،امریکی خاتون نے جنسی زیادتی پر ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔
کیتھرین میئرگا کا کہنا ہے انہیں 2009 میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، خاموش رہنے کے لیے مجھے 3لاکھ75ہزار ڈالر بھی دیئے گئے۔
رونالڈو نے الزامات کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ امریکی خاتون سستی شہرت کی خاطر بے بنیاد الزام لگا رہی ہیں ۔
