امریکی خاتون اول مصر میں جیزا کے اہرام اور ابو الہول دیکھنے پہنچ گئیں

قاہرہ( 92 نیوز ) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ افریقی دورے کے اختتام پر مصر میں جیز اکے اہرام اور ابوالہول دیکھنے پہنچ گئیں ۔
امریکی خاتون اول نے کوٹ پتلون ، سفید شرٹ کے ساتھ سیاہ ٹائی اور پٹی والا ہیٹ پہن رکھا تھا۔
اہرام مصر اور ابوالہول کے سامنے تصاویر بنائیں ، وہ اس موقع پر مسرت اور حیرت کے ملےجلے تاثرات کااظہار کرتی رہیں ۔
تاریخی اہرام اور ابو الہول کے سامنے تصاویر بنواتے وقت امریکی خاتون اول مبہوت ہو گئیں۔
