امریکی جنوب مشرقی ریاست میں بگولوں کا طوفان، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کئی افراد زخمی

الاباما (ویب ڈیسک) امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں بگولوں کے طوفان سے گھروں کو نقصان پہنچا۔ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور کئی ریل کاریں پٹڑی سے اتر گئیں۔ مختلف واقعات میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
امریکی محکمہ موسمیات نے ریاست الاباما سے ملحقہ علاقوں میں مزید طوفان کی پشین گوئی کردی ہے۔
گزشتہ روز بگولوں کے طوفان کے باعث گھروں کو نقصان پہنچا۔ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ ریل کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
حکام کے مطابق تیزرفتار ہواؤں سے جارجیا اور فلوریڈا میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہو گئی۔ طوفان سے بعض افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔