Saturday, March 2, 2024

امریکی جریدے ٹائم نے 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کر دی

امریکی جریدے ٹائم نے 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کر دی
April 20, 2018
نیو یارک (92 نیوز) امریکی جریدے ٹائم نے سو بااثر شخصیات کی فہرست جاری کر دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن بھی فہرست میں شامل ہیں ۔ امریکی جریدے ٹائم کی نئی  فہرست میں جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے ،چینی صدر ژی جن پنگ، سعودی ولی عہد محمد سلمان اور مئیر لندن صادق خان شامل ہیں۔ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی، برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی منگیتر میگھن مارکل بھی بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔ اسی طرح بلیک پینتھر کے اداکار  چیڈوِک بوزمین ،گلوکارہ رہانہ اور پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل ننجیانی نے بھی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔