Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈفلم ”زوٹوپیا“ کا راج مسلسل دوسرے ہفتے بھی برقرار

امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈفلم ”زوٹوپیا“ کا راج مسلسل دوسرے ہفتے بھی برقرار
March 14, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈفلم ”زوٹوپیا“ کا راج مسلسل دوسرے ہفتے بھی برقرار ہے۔ اینیمل کامیڈی فلم نے مزیدپانچ ارب روپے کمالئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کی تفریح کے لیے بنائی گئی ہالی وڈاینی میٹڈفلم ”زوٹوپیا“ ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دس دنوں میں دنیا بھر سے پینتالیس ارب روپے اکٹھے کر لئے۔ امریکا کی سائنس فکشن تھرلر فلم ”ٹین کلوور فیلڈ لین“ نے ریلیزکے پہلے ہفتے ہی ڈھائی ارب سے زائد کا کاروبار کر کے باکس آفس پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ امریکاکی سپرہیروفلم ”ڈیڈپول“ کا سحر پانچویں ہفتے بھی کم نہ ہو سکا۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ”ڈیڈپول“ پونے دوارب روپے کما کر باکس آفس پر تیسرے نمبر پر ہے۔