Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی ایوان نمائندگان نے عارضی اخراجات کے بل کی منظوری دیدی، قانونی حیثیت دینے کیلئے صدر اوباما کو دستخط کیلئے پیش کیا جائیگا

امریکی ایوان نمائندگان نے عارضی اخراجات کے بل کی منظوری دیدی، قانونی حیثیت دینے کیلئے صدر اوباما کو دستخط کیلئے پیش کیا جائیگا
October 2, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے عارضی اخراجات کے بل کی منظوری دیدی جس کی بدولت کم ازکم گیارہ دسمبر تک امریکی حکومت کا مالیاتی کاروبار جاری رہ سکے گا۔ امریکی سینیٹ پہلے ہی اس بل کی منظوری دے چکی ہے اور قانونی حیثیت دینے کے لیے اب اسے صدر براک اوباما کے دستخط کے لیے پیش کیا جائے گا۔ منفی ووٹ کی صورت میں کاروبار حکومت بند ہونے کا خدشہ تھا۔ ضابطوں سے متعلق ایوان کی قائمہ کمیٹی نے اس بل کو فوری طور پر ایوان کے سامنے پیش کرنے کے لیے راہ ہموار کی۔ ری پبلیکن رکن ہال روجرز نے کمیٹی کے سامنے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو اہم ترین کام کیے جا سکتے ہیں وہ حکومت کے کاروبار کو کام کرنے کا اہل رکھنا ہے۔ ہال روجرز کا کہنا تھا کہ اس وقت یہ قانون سازی بہترین راستہ تھا لیکن سب کو پتہ ہے کہ یہ محض عارضی نسخہ ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایوان نمائندگان کی خاتون رکن نیتا لووری نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ حالات مختلف ہوتے۔ اس جلد درپیش آنے والے بحران کو عارضی طور پر تو ٹالا جا سکتا ہے لیکن یہ کوئی خوشی منانے کا موقع نہیں۔ انہوں نے کہا خدشہ ہے کہ ممکنہ طور پر دسمبر میں کاروبار حکومت بند ہونے کا معاملہ پھر نمودار ہو گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔