Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کی پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن کی تعریف

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کی پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن کی تعریف
March 7, 2018

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن کی تعریف کی ہے۔ کہا کہ پاکستانی آپریشن سے فرقہ وارانہ اور دہشت گردی کے واقعات میں کمی لانے میں مدد ملی ہے اور کہا کہ بھارت فوج کو جدید بنانے کیلیےمسلسل کام کر رہا ہے۔

امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر رابرٹ ایشلے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دے رہے تھے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

امریکی جنرل نے کہا کہ اسلام آباد سرحدی دراندازی کے خلاف آپریشنز جاری رکھے گا۔ پاکستان مغربی سرحد پر بارڈرمینجمنٹ کی کوششیں بھی جاری رکھےگا۔ جنرل رابرٹ ایشلے نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں موجود پاکستان مخالف عناصرکے خلاف کارروائی چاہتا ہے اور اسکے لئے وہ امریکا اور افغانستان کی جانب دیکھتا ہے۔

بیان میں بھارت کے حوالے سے بھی بات کی گئی اور کہا گیا کہ بھارت خود کو عالمی طاقت منوانے کی کوشش میں ہے۔ بھارت یہ بھی ظاہر کرنا چاہتا ہےکہ وہ ایشیا بھرمیں سفارتی اور معاشی پہنچ رکھتاہے۔

امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت فوج کو جدید بنانے کیلیےمسلسل کام کر رہا ہے۔ بھارت پہلی ایٹمی آبدوز بحریہ کے حوالے کرچکا اور دوسری جلد کر دیگا۔ پاک بھارت سرحد پر جھڑپوں سے کشیدگی بڑھنے کے خطرات ہیں۔

رپورٹ میں ایران کے حوالے سے کہا گیا کہ وہ میزائل سسٹم کو بہتر سے بہتر بنانے کیلیے مسلسل کام کر رہا ہے۔

ایرانی میزائل 2000 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ایران مشرق وسطیٰ اور جنوب مغربی ایشیا میں امریکی مفادات کیلیے بدستور بنیادی مخالف ریاست ہے اور خطےمیں جاری تنازعات میں ملوث ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے پاس خطے میں سب سے زیادہ بیلسٹک میزائل موجودہیں۔