Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کے ثبوت مل گئے تو ہم چپ نہیں بیٹھیں گے: اوباما

امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کے ثبوت مل گئے تو ہم چپ نہیں بیٹھیں گے: اوباما
December 16, 2016

 واشنگٹن(ویب ڈٰیسک)امریکہ نے روس کو نئی وارننگ  دے ڈالی صدر باراک اوباما کہتے ہیں کہ پیوٹن پر واضح کردیا ہے کہ اگر امریکی  صدارتی  انتخابات  میں روس کی مداخلت کے ثبو ت مل گئے توامریکہ چپ نہیں بیٹھے گا جبکہ امریکی سی آئی اے نے ایک بار پھر پیوٹن کی طرف انگلیاں اٹھا دیں۔

تفصیلات کےمطابق صدر باراک اوباما کا ایک ٹی وی انٹرویو میں کہنا تھا کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی خبروں  سے انہیں  بھی سخت تشویش  لاحق ہے ، اوباما کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن  سے براہ راست رابطہ کرکے انہیں خبردار کیا کہ اگر روس کی امریکی انتخابات میں مداخلت کے ثبوت مل گئے تو اسے خطرناک نتائج بھگتنا ہونگے۔ اوباما  کاکہنا تھا کہ امریکہ کی عزت انہیں بہت مقدم ہے ، پیوٹن پر واضح کردیا کہ کسی بھی دوسرے ملک کو امریکہ کی عزت سے کھلواڑ نہیں کرنے  دینگے ،اوباما کاکہنا تھا  کہ پیوٹن اس حوالے سے میرے موقف سے بخوبی آگاہ ہیں، دوسری جانب امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اپنی ایک رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ روسی صدر پیوٹن نے امریکی انتخابات میں دھاندلی کے معاملات کی براہ راست نگرانی کی وہ اپنی خفیہ ایجنسیوں کو  براہ راست ہدایات دیتے رہے  کیونکہ وہ ہر صورت ڈونلڈ ٹرمپ کو جتوانا چاہتے تھے۔