Sunday, January 29, 2023

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان
 نیو یارک (92 نیوز) امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ ایس اینڈ پی ایک عشاریہ صفر سات فیصد اضافہ کیساتھ دو ہزار چھ سو دس عشاریہ تین صفر پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ ڈاؤجونز بھی صفر عشاریہ چھ پانچ فیصد اضافے کے بعد چوبیس ہزار پینسٹھ پر پہنچ گیا۔ ایف ٹی ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بھی صفر عشاریہ پانچ آٹھ فیصد اضافے کیساتھ چھ ہزار آٹھ سو پچانوے عشاریہ صفر دو پوائنٹس پرپہنچ گیا۔ سونے کی فی اونس قیمت بھی تین عشاریہ چھ کے اضافے کے بعد ایک ہزار دو سو بانوے عشاریہ سات صفر ڈالر فی اونس ہو گئی۔ بریگزٹ ڈیل کے مسترد ہو جانے کے بعد برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں صفر عشاریہ صفر چھ فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد پاؤنڈ کی قیمت عشاریہ دو نو ڈالر ہو گئی ہے۔