Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان رہا

امریکی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان رہا
November 9, 2021 --- ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان رہا۔

ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس میں 104 اعشاریہ 27 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 0.29 فیصد اضافے سے ڈاؤجونز انڈیکس 36 ہزار 432 اعشاریہ 22 پر بند ہوا۔

ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 4 اعشاریہ 17 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 0.09 فیصد اضافے سے ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 4701 اعشاریہ 7 پر بند ہوا۔

نیسڈیک کمپوزیٹ انڈیکس میں 10 اعشاریہ 77 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 0.07 فیصد اضافے کے ساتھ نیسڈیک انڈیکس 15 ہزار982 اعشاریہ 36 پوائنٹس پر بند ہوا۔