Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی اداکارہ شرلے ٹیمپل کی فلموں میں استعمال ہونیوالی چیزوں کی نیلامی، ملبوسات، جوتے، ہیٹس اور فلموں کے سکرپٹس شامل

امریکی اداکارہ شرلے ٹیمپل کی فلموں میں استعمال ہونیوالی چیزوں کی نیلامی، ملبوسات، جوتے، ہیٹس اور فلموں کے سکرپٹس شامل
August 28, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) آنجہانی ہالی ووڈ اداکارہ شرلے ٹیمپل کے فلموں میں استعمال ہونے والے کپڑوں اور دوسری اشیا کو نیلامی کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔ شرلے ٹیمپل کی نیلامی کے لئے پیش کی جانے والی چیزوں کی تعداد ستاون ہے جن میں ملبوسات، جوتے، ہیٹس، فلموں کے سکرپٹس اور آسکر تقریب کے دوران پہنا گیا ایک لباس شامل ہے۔ شرلے کی ان تمام چیزوں کو ایک مشہور ویب سائٹ کے ذریعے نیلامی کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ نیلامی پانچ لاکھ ڈالر سے شروع ہو گی جو دس لاکھ ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ شرلے ٹیمپل امریکی فلم انڈسٹری کے مشہور ترین چائلڈ اسٹارز میں سے ایک تھیں۔ انہوں نے تین سال کی عمر میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور برائٹ آئیز، کرلے ٹاپ اور ہائیڈی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر پوری دنیا میں شہرت حاصل کی۔ وہ تیس کی دہائی میں لگاتار چار سال امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہیں۔ شرلے دو ہزار چودہ میں پچاسی سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔