Tuesday, October 4, 2022

امریکی اتحادیوں کی فضائی کارروائی میں داعش کا اہم رہنما دو ساتھیوں سمیت ہلاک

امریکی اتحادیوں کی فضائی کارروائی میں داعش کا اہم رہنما دو ساتھیوں سمیت ہلاک
دمشق(ویب ڈیسک) امریکی اتحادیوں کی فضائی کارروائی میں داعش کا اہم رہنما دوساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے جسکی امریکی حکام نے تصدیق کردی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق شام جنگ میں داعش کے خلاف لڑنے والے امریکی اتحادیوں کو اہم کامیابی مل گئی ہے ،امریکی اتحادیوں کی فضائی کارروائی میں دولت اسلامیہ کا اہم رہنما ابوصالح دو ساتھیوں سے ہلاک ہوگیا ہے جس کی امریکی حکام نے بھی تصدیق کر دی ہے ۔ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ داعش رہنماابوصالح مالی امورکاسربراہ تھا۔