امریکی آرٹسٹ کا ایک گھنٹے میں 261 مٹی کےبرتن بنانے کا ریکارڈ
نیو یارک (92 نیوز)امریکی خاتون آرٹسٹ جِل فورٹن نے ایک گھنٹے میں 261 مٹی کے برتن بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا ۔
امریکی ریاست وسکونسن سے تعلق رکھنے والی جِل اپنی اسی مہارت کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا بھی حصہ بن گئی ہیں۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ 159برتنوں کا تھا جو ایک امریکی آرٹسٹ نے ہی بنایا تھا۔