Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

امریکہ یمنی باغیوں کی ایرانی حمایت سے بخوبی آگاہ ہے:جان کیری

امریکہ یمنی باغیوں کی ایرانی حمایت سے بخوبی آگاہ ہے:جان کیری
April 9, 2015
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران کی یمن میں باغیوں کی حمایت سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن امریکا خطے میں اپنے ان اتحادیوں کی حمایت جاری رکھے گا جو ایران سے خطرہ محسوس کرتے ہیں،دوسری جانب کئی دن کی تاخیر کے بعد یمن میں امدادی سامان پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا کسی سےلڑائی نہیں چاہتا، لیکن امریکا اپنے اتحادیوں اور دوستوں سے پیچھے بھی نہیں ہٹے گا۔ ان کے ساتھ کھڑے ہیں جو ممکنہ طور پر ایران کی مرضی سے پیدا ہونے والے نتائج سے خطرہ محسوس کرتے ہیں۔ ادھر بین الاقوامی امدادی ادارے کے مطابق ایک بحری جہاز ادویات لے کر عدن پہنچ گیا ہے جبکہ دو طیارے امدادی سامان لے کر دارالحکومت پہنچیں گے۔