Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکہ ہم سے ایسی امید نہ رکھے جسے ہم پورا نہیں کر سکتے ،تہمینہ جنجوعہ

امریکہ ہم سے ایسی امید نہ رکھے جسے ہم پورا نہیں کر سکتے ،تہمینہ جنجوعہ
March 9, 2018

واشنگٹن ( 92 نیوز )  سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے واشگنٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثرو رسوخ نہیں رکھتا۔
تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ امریکہ ہم سے ایسی امید نہ رکھے جسے ہم پورا نہیں کر سکتے ۔
سکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔افغان حکومت اور امریکا کو براہ راست بات چیت کیلئے میکنزم بنانا ہوگا ہم دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کسی دباؤ میں نہیں،اپنے مفاد میں کررہے ہیں۔