Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکہ کے مطالبات پورا کرنے کیلئے اپنی سکیورٹی نظرانداز نہیں کرسکتے: احسن اقبال

امریکہ کے مطالبات پورا کرنے کیلئے اپنی سکیورٹی نظرانداز نہیں کرسکتے: احسن اقبال
February 9, 2018

واشنگٹن (92 نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ امریکہ کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے اپنی سکیورٹی نظرانداز نہیں کرسکتے، واشنگٹن اعتماد سازی کیلئے غیر معمولی اقدامات کرے۔

وزیر داخلہ احسن اقبال کہتے ہیں کہ امریکا سے امداد نہیں دوستانہ تعلقات چاہتےہیں۔ امریکی خدشات کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتے۔ دہشتگردی کیخلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اس حوالے سے کوئی ہم پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

انہوں نے کہا امریکا اور پاکستان مل کر افغانستان میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کابل حکومت سے مذاکرات کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا ڈیڑھ لاکھ تنخواہ لینے پروزیراعظم کونااہل کیا گیا۔ توہین عدالت اس وقت ہوتی اگرہم اس پر عمل نہ کرتے۔ فیصلے پر تحفظات رکھنا ہمارا حق ہے۔