Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکہ کے شمال مشرقی علاقے میں طوفان اینکا سے ہلاکتوں کی 10 ہو گئی

امریکہ کے شمال مشرقی علاقے میں طوفان اینکا سے ہلاکتوں کی 10 ہو گئی
January 18, 2018

نیو یارک ( 92 نیوز )  امریکا کے شمال مشرقی علاقوں کو سرد طوفان اینکا نے منجمد کرڈالا ۔  طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی  ۔ ادھر چین کے مشرقی علاقوں کو دھند جبکہ جنوبی صوبے یونان میں سردی نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں ۔

ہڈیوں کو جمادینے والے سرد طوفان اینکا نے امریکا کے جنوبی علاقوں کو منجمد کرنے کے بعد شمال مشرقی علاقوں کا رخ کرلیا ہے ۔ جس کی وجہ سے کئی مقامات پر برف کے پہاڑ کھڑے ہوچکے ہیں۔

تیز سرد ہواؤں کے باعث بجلی کے تاریں گرگئی ہیں جبکہ خراب موسم کے باعث سیکڑوں تعلیمی ادارے بند ہیں ۔ زمینی و فضائی سفر میں بھی تعطل پیش آرہا ہے۔

جارجیا، شمالی کیرولائنا اور لوئزیانا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ طوفان کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی ہے۔

چین کے مشرقی صوبوں جیانگ ژی اور انوہوئی کو دھند کی دبیز تہہ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ حدنگاہ سو میٹر سے بھی کم ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چین کے جنوب مغربی صوبے یونان میں شدید سردی نےڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ۔ زاؤتونگ نامی شہر میں درختوں اور چٹانوں پر جمی برف انتہائی خوبصورت نظارہ پیش کررہی ہے۔ سیاحوں کو شہر کی خوبصورتی کا فضائی نظارہ کرانے کیلئے چودہ سو کرینز نصب کی گئی ہیں ۔