Friday, September 30, 2022

امریکہ کی مردان میں خودکش حملے کی مذمت، امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور حکومت کیساتھ ہے: مارک ٹونر

امریکہ کی مردان میں خودکش حملے کی مذمت، امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور حکومت کیساتھ ہے: مارک ٹونر
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے مردان میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امریکا مردان میں نادرا آفس کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستانی عوام کو محفوظ اور پاکستان کو خوشحال ملک دیکھنا چاہتا ہے۔ مارک ٹونر کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہرگز قبول نہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے مردان میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم چھبیس افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔