Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکہ کو مطلوب یمنی شدت پسند جمال البداوی ڈرون حملے میں ہلاک

امریکہ کو مطلوب یمنی شدت پسند جمال البداوی ڈرون حملے میں ہلاک
January 7, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا کو مطلوب یمنی شدت پسند جمال البداوی یمن میں ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا ،پینٹاگون نے تصدیق کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق خفیہ اطلاع پر  یمن کے صوبے معارب میں ایک مکان پرڈرون  حملہ کیا گیا  جس میں جمال البداوی ہلاک ہوگیا ۔ جمال البداوی کو امریکی عدالت نے 2003میں عمر  قید کی سزا سنائی تھی  تاہم وہ 2003اور 2006میں دو بار یمن کی جیل سے فرار ہوا اور تب سے مفروری کی زندگی گزاررہا تھا ۔ جمال البداوی پر12اکتوبر 2000 میں امریکی نیول جہاز’’ کول‘‘ پر حملے کی منصوبہ بندی  کا الزام تھا،حملے میں امریکی فوج کے 17اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی  ہوئے تھے۔ امریکی حکومت نے جمال البداوی کے سر کی  قیمت پچاس لاکھ ڈالرمقرر کر رکھی تھی۔