Sunday, December 3, 2023

امریکہ کا پاکستانی سفارتکاروں اور اہلکاروں پر سفری پابندی ختم کرنیکا فیصلہ

امریکہ کا پاکستانی سفارتکاروں اور اہلکاروں پر سفری پابندی ختم کرنیکا فیصلہ
August 8, 2019
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ نے پاکستانی سفارتکاروں اور اہلکاروں پر سفری پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری سے متعلق ایک بڑی پیشرفت ہے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی سفارتکاروں پر 2018میں سفری پابندی عائد کی تھی۔ تاہم امریکی حکومتی حکام نے اب اپنے مذکورہ نئے فیصلے سے متعلق پاکستان کو آگاہ کردیا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے دفتر خارجہ پاکستان اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو اس حوالے سے آگاہ کیا ہے ۔ پہلے 25میل سے زائد سفر کیلئے پاکستانی سفارتکاروں کو امریکی انتظامیہ سے اجازت لینا پڑتی تھی۔ اب پاکستانی سفارتکار ایک بار پھر امریکہ میں آزادی سے سفر کرسکیں گے ۔