امریکہ کا غیر قانونی طریقے سے جوہری معاہدہ ختم کرنے پر روس سے بات چیت کریں گے ، حسن روحانی
بیجنگ (92 نیوز) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کے غیر قانونی طریقے سے جوہری معاہدہ ختم کرنے پر روس سے بات چیت کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں ایرانی صدر حسن روحانی نے روسی صدر ولادی میرپیوٹن سے اہم ملاقات کی۔
ایرانی صدر نے کہا کہ روس کا جوہری معاہدے کوعملی جامہ پہنانے پر اہم اور تعمیری کردار رہا ہے۔
گزشتہ ماہ صدر ٹرمپ نے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کر کے معاشی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔
قبل ازیں نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے خبردار کیا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدہ ختم کیا تو یورینیم کی دوبارہ افزائش شروع کردیں گے ۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ایران قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کرے گا ۔