Saturday, July 27, 2024

امریکہ کا اسرائیل کو جدید ایف35جیٹ طیارے دینے کا اعلان

امریکہ کا اسرائیل کو جدید ایف35جیٹ طیارے دینے کا اعلان
April 24, 2015
نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو نئے جیٹ طیارے ایف  تھرٹی فائیو فراہم کر ے گا،،تاکہ وہ مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی برتری برقرار رکھ سکے۔ امریکی نائب صدر جو بائیڈن کا اسرائیلی سفارتخانے میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ اگلے سال اسرائیل کو جدید ایف  تھرٹی فائیو جیٹ طیارے دے گا جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں اسرائیل پہلا ملک بن جائے گا جس کے پاس ایف  تھرٹی فائیو جیٹ طیارے ہو ں گے۔ جو بائیڈن نے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی ایٹمی معاہدے میں اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔ امریکی نائب صدر کا اسرائیل کو جیٹ طیاروں کی فراہمی کا اعلان وائٹ ہاؤس اور نیتن یاہو میں ایران سے ایٹمی معاہدے سے متعلق جاری تناؤ کو کم کرنا ہو سکتا ہے۔