نیویارک (ویب ڈیسک) یورپ بھر میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کے لیے وارننگ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپ میں داعش اور دیگر دہشت گرد گروپ حملے کر سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے یورپ میں امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
یورپ میں مقیم امریکی شہری تین ماہ تک خاص طور پر موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران تقاریب اور مارکیٹوں میں جانے سے گریز کریں۔