Saturday, July 27, 2024

امریکہ نے کیوبا کو دہشت گردی کے پشت پناہ ممالک کی فہرست سے نکال دیا

امریکہ نے کیوبا کو دہشت گردی کے پشت پناہ ممالک کی فہرست سے نکال دیا
May 30, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے کیوبا کو باضابطہ طور پر دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا ہے جو دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے بڑی پیشرفت ہے۔ دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالے جانے کے باوجود کیوبا پر امریکی پابندیاں ہٹانے کے عمل پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔ قریب ترین پڑوسی ممالک میں تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے جب فیدل کاسترو کی زیر قیادت امریکی ٹوڈی حکمران فلجن کیو بتستا کی حکومت کا تختہ الٹ کر امریکی پراپرٹی ضبط کر لی اور کیوبا سوویت یونین کے قریب چلا گیا۔ 1961ءمیں دونوں ممالک کے تعلقات منقطع ہوئے اور ایسا وقت بھی آیا جب امریکہ کی پشت پناہی میں کاسترو حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ہوئی توکیوبن میزائل بحران پر امریکہ نے کیوبا کا محاصرہ کر لیا اور ایٹمی جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا اور پھروہ مستقل دشمن بن گئے۔ یہاں تک کہ سوویت یونین کا شیرازہ بکھرنے کے باوجود کاسترونے اعلان کر دیا کہ ان کی امریکہ مخالف پالیسی تبدیل نہیں ہو گی اوروہ ہمیشہ امریکہ کیخلاف لڑیں گے لیکن پچھلے سال اوبا مانے امریکی پالیسی تبدیل کی تو سفارتی تعلقات کی بحالی کا امکان پیدا ہوگیا۔