Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکہ نے پاکستان سے ایٹمی پروگرام محدود کرنے کا مطالبہ کر دیا

امریکہ نے پاکستان سے ایٹمی پروگرام محدود کرنے کا مطالبہ کر دیا
September 21, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں پرتشدد کارروائیوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔ جان کیری نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے وزیراعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان ہونے والی ملاقات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور پاک امریکہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ پر بات چیت کی گئی۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو اپنا ایٹمی پروگرام محدود کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران افغانستان سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔