Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکہ نے لیبیا حکومت کی درخواست پر داعش پر فضائی حملے شروع کر دیے

امریکہ نے لیبیا حکومت کی درخواست پر داعش پر فضائی حملے شروع کر دیے
August 2, 2016
تریپولی (ویب ڈیسک) امریکا نے لیبیا میں حکومت کی درخواست پر شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ لیبیا کے شہر سرت میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراق اور شام کے باہر سرت داعش کا سب سے مضبوط گڑھ تسلیم کیا جاتا ہے۔ لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے وزیراعظم فیاض السراج نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملوں سے دولت اسلامیہ کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ لیبیا میں داعش کے خلاف امریکی فضائی حملوں کی منظوری صدر براک اوباما نے دی ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ لیبیا میں کرنل قذافی کو معزول کرنے کے بعد کی صورت حال کی پیش بندی نہ کرنا ان کے عہدہ صدارت کی سب سے بدترین غلطی تھی۔