امریکہ نے شامی باغیوں کی تربیت کا پینٹاگون کا منصوبہ ترک کر دیا، باضابطہ اعلان آج ہوگا
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے شامی باغیوں کی تربیت کا پینٹاگون کا منصوبہ ترک کر دیا۔ اوباما انتظامیہ نے شامی باغیوں کے لئے پچاس کروڑ ڈالر کا منصوبہ تشکیل دیا تھا۔
منصوبے کے تحت پینٹاگون شامی باغیوں کو تربیت اور اسلحہ فراہم کرنا چاہتا تھا۔ اوباما انتظامیہ نے باغیوں کی داعش کے خلاف ناکامیوں پر منصوبہ ترک کیا۔ پینٹاگون باغیوں کی مدد کے منصوبے کو ترک کرنے کا باضابطہ اعلان آج کرے گا۔
اردن، قطر، عرب امارات، سعودی عرب میں شامی باغیوں کی تربیت کا پروگرام بھی بند کر دیا گیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق اب شامی باغیوں کی محدود پیمانے پر تربیت کا پروگرام ترکی میں شروع کیا جائے گا۔