Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکہ نے روس کے ساتھ تاریخی معاہدہ چھ ماہ کے لئے معطل کر دیا

امریکہ نے روس کے ساتھ تاریخی معاہدہ چھ ماہ کے لئے معطل کر دیا
February 2, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے روس کے ساتھ انیس سو ستاسی میں طے پانے والا تاریخی ایٹمی معاہدہ چھے ماہ کیلئے معطل کردیا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ  مائیک پومپیو نے  آئی  این ایف  معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے چھے ماہ کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا  اگر  اس عرصے میں ماسکو حکومت  معاہدے کی پاسداری نہیں کرتی تو   امریکا اس سے  دستبردار ہوجائے گا۔ مائیک پومپیو  کا مزید کہنا تھا کہ   معاہدے کی  مسلسل خلاف ورزیاں کرکے روس نے امریکا کی سکیورٹی خطرے میں ڈال دی ہے لیکن وہ   اب بھی  اس سے بات چیت کیلئے تیار ہے ۔ روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوف نے معاہد ہ معطل  کئے جانے پر  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بین الاقوامی سکیورٹی اور  ایٹمی ہتھیاروں  کی روک تھام  خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔ دوسری جانب  نیٹو  نے امریکی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ امریکہ اور روس کے درمیان ایٹمی معاہدہ  انیس سو ستاسی میں  صدر رونلڈ  ریگن اور صدر  میخائل گورباچوف کے درمیان طے پایا گیا تھا جس کے تحت کم فاصلے اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے  ایٹمی  اور غیرایٹمی  میزائلوں پر پابندی  عائد کی گئی تھی ۔ امریکا نے روس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا  جسے روس  نے مسترد کر دیا۔