امریکہ میں چرچ وین نہر میں جاگری ،8افراد ہلاک 10 زخمی

فورٹ پائرس(ویب ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا میں چرچ وین نہر میں جاگری ۔
حادثے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے۔
وین کو یو ایس ہائی وے پر واقع نہر کے قریب حادثہ پیش آیا۔
وین کا تعلق فورٹ پائرس میں واقع ایک چرچ سے ہے ۔
وین میں اٹھارہ افراد سوار تھے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں