Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکہ میں پراپرٹیز کا ریفرنس، آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع

امریکہ میں پراپرٹیز کا ریفرنس، آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع
November 23, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے امریکہ میں پراپرٹیز کے ریفرنس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کر دی۔

نیب نے آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پر جواب جمع کرا دیا۔ نیب کے مطابق آصف علی زرداری امریکہ میں پراپرٹیز پر جاری نیب تحقیقات میں مطلوب نہیں۔ تاحال ان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔ آصف علی زرداری کو طلب کیا ، نہ ہی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا کہا۔

عدالت نے 14 دسمبر کو نیب اور فاروق ایچ نائیک سے دلائل طلب کر لیے۔