Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکہ میں پاکستانی سفیر شریف خاندان کو بچانے کیلئے متحرک ہو گیا

امریکہ میں پاکستانی سفیر شریف خاندان کو بچانے کیلئے متحرک ہو گیا
August 5, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز) ملکی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے امریکہ میں پاکستانی سفیر شریف خاندان کو بچانے کیلئے متحرک ہو گیا۔ امریکہ میں تعینات نیب زدہ  سفیر علی جہانگیر صدیقی قوم کیلئے شرمندگی کا باعث بننے لگے ،  علی جہانگیر امریکہ میں ملکی مفادات پس پشت ڈال کر شریف خاندان کےساتھ وفاداریاں نبھانے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی جہانگیر کا بھارتی لابی کی جانب جھکاؤ پاکستان کیلئے مشکلات کا باعث ہو سکتا ہے۔ پاکستان کے امریکہ کیساتھ تعلقات پہلے ہی نازک موڑ پر ہیں  ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے سفارشی علی جہانگیر صدیقی سفیر کا تعینات ہوئے قوم کیلئے مزید باعث شرمندگی بن گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے علی جہانگیر ملکی مفادات کے بجائے مبینہ طور پر شریف خاندان کے مفادات کیلئے سرگرم ہیں ، امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کیساتھ ملاقات  میں بھی نواز شریف زیر بحث رہے۔ سفیر نے پاکستانی سکیورٹی امداد بل پر کم، نواز شریف جان بخشی پر زیادہ گفتگو کی ، امریکہ نے پاکستان کی سکیورٹی امداد 1 ارب سے 15 کروڑ ڈالرز کر دی مگر   علی جہانگیر سوئے رہے ، ۔آئی ایم ایف پر پاکستان مخالف امریکی ہرزہ سرائی پر بھی سفیر موصوف کا کردار خاموش تماشائی سے زیادہ کچھ نہ تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر علی جہانگیر کا بھارتی لابی کی جانب جھکاؤ کئی گنا بڑھ چکاہے جس سے پاکستان کیلئے مشکلات میں اضافہ کا خدشہ ہے جبکہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی اپنے مسائل حل نہ ہونے اور پاکستان کی جگ ہنسائی پرعلی جہانگیر سے سخت نالاں ہے۔