Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکہ میں ٹریفک حادثہ ، میاں بیوی تین بچوں سمیت ہلاک

امریکہ میں ٹریفک حادثہ ، میاں بیوی تین بچوں سمیت ہلاک
January 7, 2019
کینٹکی ( 92 نیوز) امریکی ریاست کینٹکی میں ٹریفک حادثے میں میاں بیوی تین بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور بھی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق کینٹکی کی معروف شاہراہ پر غلط سمت سے آنے والا تیز رفتار ٹرک  سامنے سے آنے والی کار پر چڑھ  گیا جس کے نتیجے میں معروف عرب امریکی ڈاکٹر،انکے خاوند اور تین بچے  موقع پر دم توڑ گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 38 سالہ ڈاکٹر  ریما عباس،انکے  بیالیس سالہ شوہر ایصام عباس ،چودہ  سالہ بیٹا علی ،تیرہ اور سات سال کی دوبیٹیاں شامل ہیں ۔ بدقسمت خاندان فلوریڈا میں چھٹیاں گزارنے کے بعد  اپنے گھرمشی گن  واپس جارہا تھا ،ڈاکٹر ریما عباس ڈیئر بورن  کاؤنٹی کی معروف معالج اور کمیونٹی ورکر تھیں۔ پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونیوالا ٹرک ڈرائیور نشے میں دھت تھا۔