Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکہ میں ممنوعہ قوت بخش ادویات کیخلاف آپریشن، 16لیبارٹریاں سیل

امریکہ میں ممنوعہ قوت بخش ادویات کیخلاف آپریشن، 16لیبارٹریاں سیل
September 2, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ میں ادویات کی نگرانی کرنے والے ادارے نے غیرقانونی سٹیرائیڈ اور کاکردگی بڑھانے والی دیگر ممنوعہ ادویات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 لیبارٹریاں بند کرادی ہیں۔ اس آپریشن میں 90 سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن پانچ ماہ کے دوران امریکہ کی 20 ریاستوں سے ہزاروں ٹن کیمیکل قبضے میں لیا ہے۔ تازہ ترین کارروائی میں تقریباً 20 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کی ادویات، سٹیرائیڈ پاوڈر اور لیکوئڈ کو ضبط کیا گیا ہے۔ ادارے کے ترجمان نے ایک بریفنگ میں بتایا ہے کہ بہت بڑی تعداد میں نوجوان اپنے جسم اور اپنی زندگیاں ان سٹیرائیڈز کے استعمال سے تباہ کررہے تھے لیکن اس آپریشن کے ذریعے عالمی زیرزمین سٹیرائیڈ مارکیٹ کو نشانہ بناکر اس کے نقصانات اور جھوٹ کو بے نقاب کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ضبط کی جانیوالی بیشتر منشیات چین کی کیمیکل بنانے والی کمپنیوں سے خریدی گئی تھیں۔