Thursday, February 2, 2023

امریکہ میں سویابین اور گندم کے نرخ گرگئے،مکئی کے بڑھ گئے

امریکہ میں سویابین اور گندم کے نرخ گرگئے،مکئی کے بڑھ گئے
شکاگو ( ویب ڈیسک ) امریکہ میں سویا بین اور گندم کے نرخ گر گئے جب کہ مکئی  کے نرخ بڑھ گئے ۔ وقفے سے قبل شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مارچ کیلئے گندم کے سودے 8.25 سینٹ کم ہو کر 5.15ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے جب کہ سویابین کے جنوری کیلئے سودے 8.5 سینٹ کمی سے 8.85ڈالر فی بشل میں طے پائے ۔ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مارچ کیلئے سویابین  کے سودے 8.25 سینٹ کی کمی کیساتھ 8.98 ڈالر فی بشل  طے پائے ۔ دوسری جانب  مکئی کے سودے مارچ کیلئے 3.25سینٹ اضافے کیساتھ 3.78 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں ہوئے ۔