امریکہ میں سورج گرہن دیکھنے کے لئے تیاریاں زوروشور سے جاری

واشنگٹن (92 نیوز) پیر کو امریکہ کی سوسالہ تاریخ میں پہلی بار مکمل سورج گرہن ہونے والا ہے جو تقریبا پچاس اسٹیٹس میں دیکھا جاسکے گا۔
اس سورج گرہن کو دیکھنے کے لئے امریکہ بھر میں تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔
ناسا نے گرہن دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں میں مفت خصوصی عینکیں تقسیم کئے ہیں، جبکہ مارکیٹ میں ان عینکوں کی قیمت آسمانوں پر پہنچ گئی ہے۔
ہاپکن ویلز امریکہ میں وہ مقام ہوگا جو اس سورج گرہن کا مرکز ہو گا۔ اس شہر میں پیر کی دو پہر ایک بج کر بیس منٹ پر جب چاند سورج کے سامنے آ جائے گا تو زمین پر دن کے وقت میں اندھیرا چھا جائے گا اور یہ تاریکی لگ بھگ دو منٹ چالیس سیکنڈ تک جاری رہے گی۔
سورج گرہن کے موقع پر ماہرین فلکیات نے خصوصی مطالعے کا اہتمام کیا ہے۔