Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکہ میں جزوی شٹ ڈاؤن کا خاتمہ ہوگیا

امریکہ میں جزوی شٹ ڈاؤن کا خاتمہ ہوگیا
January 23, 2018

نیو یارک ( 92 نیوز) امریکی کانگریس نے 8 فروری تک حکومتی امور چلانے کیلئے اخراجات کا بل منظور کرلیا ، جس کے بعد پورے ملک میں جزوی شٹ ڈاؤن کا خاتمہ ہوگیا ۔

امریکا میں 8 لاکھ تارکین وطن کو ملک بدر کئے جانے سے متعلق حکومتی ریپبلکن پارٹی اور ڈیموکریٹس کے درمیان تین دن  ڈیڈ لاک تھا ۔ جس کے باعث حکومتی معاملات ٹھپ ہوگئے  تھے ۔

طویل مذاکرات کے بعد دونوں فریقین میں اتفاق ہوگیا اور کانگریس کے دونوں ایوان میں عارضی اخراجات کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ۔

بل کے تحت 8 فروری تک کیلئے سرکاری اداروں کو فنڈنگ فراہم  کی جائے گی ، اس کے بعد انہیں مستقل اخراجات کی فنڈنگ کا بل پیش کیا جائے گا۔

شٹ ڈاؤن ختم ہونے پر سرکاری ملازمین نے سکھ کا سانس لیا جبکہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے  ریپبلکن پارٹی کی بڑی فتح قرار دیا ہے ۔