امریکہ میں بارشوں نے ہزار سالہ ریکارڈ توڑ دیا
ساﺅتھ کیرولینا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ساو¿تھ کیرولینا میں بارش کا ایک ہزار سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ریاست کے بڑے شہروں میں سیلاب خطر ناک صورت اختیار کر گیا ہے۔ وسیع علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
ساوتھ کیرولینا میں مسلسل بارش کے بعد سیلاب انتہائی خطرناک صورت اختیار کر چکا ہے اور اب تک تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں ہنگامی حالت نافذ کر کے سکولز ، یونیورسٹیز اور سرکاری دفاتر بند کر دیئے گئے ہیں۔
امدادی کارکن اب تک سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچا چکے ہیں جبکہ کئی مقامات پر عوام کو راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ چارلسٹن شہر سے جارج ٹاو¿ن تک کاپورا علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔
ریاستی دارالحکومت میں بہنے والے دریائے کونگاری میں پانی کی سطح دس فٹ بلند ہو گئی ہے جو انیس سو چھتیس کے بعد بلند ترین ہے۔
اکثر علاقوں میں گھٹنوں تک پانی کھڑا ہے جبکہ بعض مقامات پر تو پانی چھ چھ فٹ سے بھی زیادہ ہے۔ ہزاروں گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور بارش ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔