Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکہ: قتل کا مفرور مجرم 56سال بعد فلوریڈا سے گرفتار، ایک رات بھی سکون سے نہیں سویا: فرینک فریش واٹر

امریکہ: قتل کا مفرور مجرم 56سال بعد فلوریڈا سے گرفتار، ایک رات بھی سکون سے نہیں سویا: فرینک فریش واٹر
May 6, 2015
واشنگٹن (92نیوز) کہتے ہیں قانون کے ہاتھ لمبے ہوتے ہیں اور کوئی اس کی گرفت سے بچ نہیں پایا۔اس بات کا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب امریکی ریاست اوہایو میں قتل کے جرم میں سزایافتہ مفرور قیدی 56سال بعد قانون کے شکنجے میں آ گیا اور یو ایس مارشل سروس کے اہلکاروں نے اسے گرفتار کر لیا۔ فرینک فریش واٹر نامی شخص فلوریڈا میں ولیم ہاورڈ کاکس کے فرضی نام سے رہ رہا تھا۔ اس نے گرفتاری میں مزاحمت نہیں کی اوراپنی اصلیت کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ مفروری کے عرصہ میں ایک بھی رات سکون کی نیند نہیں سویا۔ حکام کے مطابق اس کو 1975ءمیں ویسٹ ورجینیا سے گرفتار کیا گیا تھا لیکن گورنر نے اسے اوہائیو حکام کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔