Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکہ  : شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا

امریکہ  : شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا
December 12, 2016

 واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکہ میں شدید برفباری  نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا  ،کئی ریاستوں  میں سڑکوں ،عمارتوں اور گھروں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے ،،شدید برفباری کے  باعث ہزاروں فلائٹس منسوخ اور ذرائع آمدور فت بری طرح متاثر ہوے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق سمندری طوفا ن سے  شدید متاثر ہونیوالی ریاستوں میں مشی گن ، ایلی نوائز ، آئیوا، شکاگو،نیو ہیمسفائراور ورماؤنٹ  شامل ہیں  جہاں اب تک نو سے بارہ انچ تک برف پڑ چکی ہے،ڈیٹرائیٹ میں شدید برفباری کی وجہ سے ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا ہے ،،برفباری سے متاثرہ  شکاگو اور ایلی نوائز کی ریاستوں میں تیرہ سو سے زائد فلائٹس منسوخ کی جاچکی ہیں ، جس کی وجہ سے ہزاروں مسافر ائیر پورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں،حکام کاکہنا ہے کہ سڑکوں  کو ٹریفک کیلئے کھولنے کی غرض سے بھاری مشینری  استعمال کی جا رہی ہے ۔

شدید برفباری اور گہری دھند کے باعث سڑکوں پر حد نگاہ صفر ہوچکی ہے ، گاڑیوں کے  ایک دوسرے سے ٹکرانے  اور برف پر پھسلنے کی وجہ سے   درجنوں ٹریفک حادثات ہوچکے ہیں ، جن میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں محکمہ موسمیات نے ان ریاستوں میں مزید ایک فٹ تک برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔