امریکہ سے مقابلے کیلئے تیار ہیں: شمالی کوریا
پیانگ یانگ (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی بھی طرح کی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بات انہوں نے حکمران جماعت ورکرز پارٹی کی سترویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پیانگ یانگ میں ہونیوالی پریڈ سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی جس میں ہزاروں فوجیوں کو قطاروں میں کم ال سنگ سکوائر میں پریڈ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے سالگرہ کی تقریبات کے آغاز پر اپنے مرحوم والد اور دادا کی یادگار پر حاضری دی۔ اس پریڈ میں بے پناہ عسکری قوت کا مظاہرہ کیا گیا۔ پریڈ کرتے فوجیوں کے ساتھ ساتھ ٹینک اور میزائل لانچرز بھی شامل تھے۔