Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

امریکہ سےباہمی عزت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں: شامی صدر

امریکہ سےباہمی عزت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں: شامی صدر
March 28, 2015
دمشق(ویب ڈیسک)شامی صدربشارالاسد نے کہا ہے کہ ہم امریکہ سے باہمی عزت کے ساتھ مذاکرات کےلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ مکالمے کے لیے تیار ہیں لیکن اِس کی بنیاد باہمی عزت پر ہونی چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں اسد نے یہ بات امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے حالیہ بیان پر کہی جس میں اُنھوں نے کہا تھا کہ خانہ جنگی کے خاتمے میں مدد دینے کے لیے امریکہ کو شامی صدر سے بات کرنا ہوگی۔ اسد نے بتایا کہ اِس ضمن میں صرف ایک ہی بیان سامنے آیا ہے، جبکہ شام کے بحران کو حل کرنے کے لیے کوئی ٹھوس بات نہیں ہوئی۔ اُنھوں نے کہا کہ ہم امریکہ سمیت ہر کسی کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں تاہم ابھی تک امریکہ کے ساتھ کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہے۔