امریکہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف کے باوجود ڈو مور کی رٹ پر قائم
نیو یارک (92 نیوز) امریکا نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قربانیوں کا اعتراف بھی کر لیا لیکن ڈو مور کی رٹ پر بھی قائم ہے۔
افغانستان میں نیٹو کے نامزد کمانڈر لیفٹننٹ جنرل آسٹن ملر نے امریکی سینیٹ کی سروسز آرمڈ کمیٹی کو بتاتے ہوئے الزمات لگائے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانے ابھی سب سے بڑا چیلنج ہے۔
لیفٹننٹ جنرل آسٹن ملر نے اعتراف کیا کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ بہادری سے لڑی تاہم ساتھ ہی شکوہ بھی کر دیا اور کہا پاکستان مخالف عناصر کے خلاف جو کارروائی کی گئی وہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف نہیں دیکھی گئی ۔
امریکی جنرل نے کہا کہ امریکا پاکستان کو مسئلے کے حل کے طور پر دیکھے ، پاکستان صرف سفارتی نہیں بلکہ سکیورٹی نقطہ نظر سے بھی مسائل کے حل کا حصہ ہے۔
جنرل آسٹن ملر نے مزید کہا کہ امریکی فوج کی توجہ دو ہزار انیس کے افغان الیکشن اور اس کے بعد کے حالات پر مرکوز ہے۔ جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے طالبان کو مصالحت پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔