امریکہ خطے میں عدم توازن میں اضافے کی وجہ نہ بنے:سرتاج عزیز

اسلام آباد(92نیوز)مشیر خارجہ و قومی سلامتی امور سرتاج عزیز نے کہا ہےکہ امریکہ خطے میں عدم توازن میں اضافے کی وجہ نہ بنے، امریکا سے معاہدے پر نہیں جوہری ہتھیاروں کے تحفظ پر بات ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکہ خطے میں عدم توازن میں اضافے کی وجہ نہ بنے۔
سرتاج عزیز کہتے ہیں وزیراعظم کے دورہ امریکا میں معاہدے پر نہیں، جوہری ہتھیاروں کے تحفظ پر بات ہو گی، پاکستان کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔