امریکہ حکام نے میکسیکو سے منشیات سمگل کرنےکیلئے استعمال ہونیوالی سرنگ کا سراغ لگا لیا

واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)امریکی حکام نےمیکسیکوسےامریکاکومنشیات اسمگل کرنےکیلئےاستعمال ہونے والی سرنگ کا سراغ لگالیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق امریکی فیڈرل پولیس نےمنشیات کی اسمگلنگ کے لئے استعمال ہونےوالی سرنگ کی ویڈیو جاری کردی ہے ۔ تفتیش کاروں نےگزشتہ روز سرنگ کاسراغ لگایا۔
ان کاکہنا تھا کہ سرنگ کیلیفورنیامیں ایک گھرسےمیکسیکوکےہوٹل کوملاتی ہےجوبین الاقوامی سرحد تک جاتی ہے۔تفتیش کاروں کاکہناتھاکہ آپریشن کےدوران چارافراد کوگرفتارکرکےبھاری مقدار میں چرس بھی برآمد کی گئی ہے۔