Wednesday, November 30, 2022

امریکہ بھارت مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا

امریکہ بھارت مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت میں امریکہ بھارت مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا، یہ فوجی مشقیں مسلسل 12 روز تک جاری رہیں گی۔ بھارتی خبرایجنسی کے مطابق بھارت کے شہر جے پور میں امریکا اور بھارت کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے،جے پور کی مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں جاری مشقوں میں امریکا کی پیسیفک کمانڈ کی اسپیشل فورسز گروپ کا دستہ حصہ لے رہا ہے۔ان میں ایک افسر اور دیگر عہدوں کے دس ارکان شامل ہیں ۔ نیم صحرائی اور دیہی علاقے میں سخت فوجی مشقوں کا مقصد فوجی صلاحیت کو بڑھانا ہے ۔جبکہ ان مشقوں سے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان رابطوں کو فروغ بھی ملے گا ۔