Friday, September 20, 2024

امریکہ اور یورپ کی پابندیوں کا جواب، روسی صدر نے بھی ناپسندیدہ غیرسرکاری تنظیموں پر پابندی کا قانون منظور کر لیا

امریکہ اور یورپ کی پابندیوں کا جواب، روسی صدر نے بھی ناپسندیدہ غیرسرکاری تنظیموں پر پابندی کا قانون منظور کر لیا
May 24, 2015
ماسکو (ویب ڈیسک) یوکرائن کے مسئلے پر امریکہ اور یورپ کی جانب سے پابندیوں کے جواب میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے بھی ناپسندیدہ غیر سرکاری تنظیموں پر پابندی کے قانون کی منظوری دیدی ہے۔ قانون کے تحت روسی حکام کو دفاعی صلاحیتوں اور آئینی بنیادوں کیلئے خطرہ بننے والی تنظیموں کیخلاف کارروائی کا اختیار ہو گا۔ سکیورٹی حکام غیر ملکی تنظیموں کے آلہ کار بننے والے افراد کو بھی گرفتار کر سکیں گے اور ایسی تنظیموں کے اثاثے اور بنک اکاﺅنٹس منجمد کرنے کے مجاز ہوں گے۔ روسی حکام نے کہا ہے کہ یوکرائن کے معاملے پر روس کیخلاف مغربی پابندیوں کے بعد اقدام ناگزیر تھا، ان تنظیموں کے ملازمین کی ملک بدری کے علاوہ چھ سال تک قید بھی ہو سکے گی۔ امریکہ نے نئے روسی قانون پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے اس کی مذمت کی ہے۔