Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکہ، برطانیہ، چین، بھارت، مصر، یمن میں نمازعید کے بڑے بڑے اجتماعات، لاکھوں مسلمانوں کی شرکت

امریکہ، برطانیہ، چین، بھارت، مصر، یمن میں نمازعید کے بڑے بڑے اجتماعات، لاکھوں مسلمانوں کی شرکت
July 18, 2015
لاہور (92نیوز) امریکہ، برطانیہ ،چین، بھارت، مصر، یمن میں لاکھوں مسلمان عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔ بھارت میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع دہلی مسجد میں ہوا جس میں لاکھوں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا اور برطانیہ میں ہرسال کی طرح اس برس بھی دو عیدیں منانے کی روایت قائم رہی۔ کئی مسلمانوں نے گزشتہ روز نماز عید اد ا کی جبکہ بعض آج عید منارہے ہیں۔ بھارت میں عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔ نیودہلی، مشرقی بنگال اور اترپردیش میں عیدکے بڑے اجتماعات ہوئے۔ چین کے شمال مغربی صوبے میں تین لاکھ سے زائد مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی اور عالم اسلام کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔ مصر اور یمن میں بھی عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔ عید کے جیسے مذہبی تہوار پر کئی ملکوں کے مسلمانوں نے پارکوں کا رخ کر لیا ہے۔ بچے ہوں یا بڑے سب عید کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں۔ گھروں میں لوگ روایتی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔