Saturday, July 27, 2024

امریکا 26 تمغے لیکر ریو اولمپکس میں پہلی پوزیشن پر فائز

امریکا 26 تمغے لیکر ریو اولمپکس میں پہلی پوزیشن پر فائز
August 10, 2016
ریو ڈی جنیرو (ویب ڈیسک) کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے مقابلے برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں جاری ہیں۔ دنیا بھر سے کھیلوں میں حصہ لینے والی ٹیمیں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اولمپکس 2016 ءکے مقابلوں میں امریکا سب سے زیادہ میڈل لینے والا ملک ہے جس نے بائیس میڈلز حاصل کیے ہیں۔ ان میں چھ طلائی‘ آٹھ نقرئی اور آٹھ کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ چین سترہ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جن میں سے سونے کے آٹھ، چاندی کے تین اور کانسی کے چھ تمغے شامل ہیں۔ میڈل کی دوڑ میں جاپان اور روس بارہ‘ بارہ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ جاپان نے سونے کے تین اور کانسی کے نو تمغے حاصل کیے ہیں جبکہ روس کے پاس سونے کے تین، چاندی کے چھ اور کانسی کے تین تمغے ہیں۔ اٹلی نو میڈلز کے ساتھ پانچویں اور آسٹریلیا آٹھ تمغوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ جنوبی کوریا اور فرانس نے چھ‘ چھ تمغے حاصل کیے ہیں۔ فرانس، جنوبی کوریا اور کینیڈا پانچ‘ پانچ میڈلز حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں جبکہ تھائی لینڈ، برطانیہ، ہنگری اور قازقستان کے پاس چار‘ چار میڈلز ہیں۔ جرمنی اور تائیوان تین‘ تین میڈل لے سکے ہیں۔ میزبان ملک برازیل، سویڈن، بلجیم، یونان، نیدرلینڈز، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ، شمالی کوریا، جنوبی افریقا، یوکرائن، ازبکستان دو‘ دو میڈلز جیت پائے ہیں جبکہ ارجنٹائن، کولمبیا، کروشیا، کوسووو، سلووانیا، ویتنام، آزربائیجان، ڈنمارک، ملائیشیا، منگولیا، فلپائن، سلوواکیا، سپین، جارجیا، اسرائیل، پولینڈ، پرتگال اور سوئٹزرلینڈ صرف ایک میڈل ہی لے سکے ہیں۔